اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد سمیت راولپنڈی ،پشاور، سوات، بٹ گرام ،دیربالا اور خیبرپختونخواہ میں زلزلے کے جھٹکےمحسوس کیے گئے ہیں، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5اعشاریہ 2ریکارڈ کی گئی ہے۔ جس کا مرکز کوہ ہندوکش افغانستان میں تھا جبکہ زلزلے کی گہرائی 100کلو میٹر تھی۔زلزلے کے جھٹکے محسوس کرتے ہی لوگ گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ لوگوں میں اس حوالے سے خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق شام 5 بج کر 14 منٹ پرآیا۔ زلزلے کے جھٹکوں سے کسی قسم کے نقصان کی تاحال کوئی اطلاع نہیں ہے۔
.......
/169